(روزینہ علی ) حبس کے ستائے شہریوں کیلئے سکھ کا سانس میسر آنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ۔
موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات شمال مشرقی و جنوبی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد ، میں بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ،کشمیر ،بالائی خیبرپختونحوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ، مشرقی اور جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
دوسری جانب اتوار کے روز موسم کی صورتحال بارے میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،
خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی اورنوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک ، وزیرستان میں بارش کی نوید سنائی گئی ہے ۔
پنجاب میں سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور ،اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات،میانوالی، سرگودھا،خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ،بھکر،ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے ،خطہ پوٹھو ہار اور بالائی پنجاب چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شام یا رات میں موسیٰ خیل،بارکھان، ژوب، قلات ، خضدار میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کراچی، مٹھی ،تھر پارکر، نگر پارکر،عمر کوٹ، میر پور خاص ،میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خیر پور، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، دادو اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے ۔