حنیف عباسی کے بیان کے بعد پیپلز پارٹی کاردعمل بھی آ گیا

Sep 16, 2023 | 21:34:PM

(24 نیوز ) سابق کی اتحادی جماعتیں اب ایک دوسرے کے خلاف ہی ہرزہ سرائی کرنے لگی ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  حنیف عباسی کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بیان بازی کے بعد پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  شہید بھٹو کے بارے میں بیان بازی بدتمیزی اور بداخلاقی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے لاہور میں  انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے ، حلقہ این اے 127 میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ترجمان شازیہ مری نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی ہرزہ سرائی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر گھر میں شہید بھٹو کا فلسفہ پھیلائیں ،شہید بھٹو کے بارے میں جو بیان بازی کی گئی ہے میں اسکی شدید مذمت کرتی ہوں ،شہید بھٹو کے بارے میں بیان بازی بدتمیزی اور بداخلاقی ہے ،میں امید کرتی ہوں ن لیگ کے قائدین اس بیان بازی کا ایکشن لیں گے ۔

پیپلز پارٹی کی حلقہ این اے 127 میں انتخابی مہم  کے حوالےسے این اے 127 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے جلسے کا اہتمام کیا تھا،    جس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ حنیف عباسی نے کہا کہ بھٹو زندہ نہیں ہے مگر وہ زندہ ہیں ، ذولفقار علی بھٹو ہماری ریڈ لائن ہے  ، جگہ جگہ پیپلز پارٹی کے جیالے اس بیان کا جواب دیں گے ،آئے دن جو یہ لوگ پیپلز پارٹی کے خلاف بولتے ہیں اس کے پیچھے نواز شریف کی شہ ہے ،آب کسی نے شہید بھٹو کے بارے میں کچھ کہا تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔

 دوسری جانب  شازیہ مری  نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کہتے آئے ہیں کہ ہم تو ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں ملک میں ایک ہی دن پر الیکشن ہوں ،

ملک میں جمہوری عمل جاری رکھناضروری ہے ،جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم دیگر حلقوں میں بھی بہترین کمپین کرے گی ،پیپلز پارٹی اقلیتی برادریوں کے ساتھ کھڑی ہے ،ہم پاکستان کو امن کو گہوارہ بنانا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم ؟

شازیہ مری  کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی ،فلسفے کو کوئی ختم نہیں کر سکتا ،بلاول بھٹو ہر مشکل کا سامنا بہادری سے کرتا ہے  ،پاکستان کو ایک مضبوط لیڈر کی ضرورت ہے ،پاکستانی عوام کو اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا ہے،ہماری یہ خواہش نہیں ہے کہ کسی دشمن سے لڑیں ،پیپلز پارٹی کی جنگ ہے بے روزگاری سے لڑنا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں ،سفید پوش لوگوں کو کیسے ٹارگٹ کر کے ریلیف دیا جا سکتا ہے یہ سوچنا چاہیے ہمیں ،ان مشکل حالات سے نکلنے کے لیے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا ،ہمیں کسی سے نہیں لڑنا مسائل حل کرنے ہیں ،تمام سیاسی پارٹیوں سے کہتی ہوں لڑائی چھوڑ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

مزیدخبریں