راجہ ریاض نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
لندن میں راجہ ریاض نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔راجہ ریاض کی لیگی قیادت سے ملاقات کے موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاء اللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے بتایا کہ سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ن لیگ نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ راجہ ریاض احمد نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد کی قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے ملاقات
— PMLN (@pmln_org) September 16, 2023
راجہ ریاض احمد نے نواز شریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ھوۓ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاءاللہ… pic.twitter.com/O8vv088Di7