ایپل نے آئی فون "16 سیریز" کیساتھ ملنے والی اہم چیز ختم کردی

Sep 16, 2024 | 09:19:AM
ایپل نے آئی فون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیکیجنگ کے ساتھ اسٹکرز دستیاب نہیں ہوں گے، اگر کسی کو درکار ہوں تو درخواست کرنا ہوگی۔

ٹیک کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون 16 کئی برس میں پہلی بار بکس میں اسٹکرز کے بغیر جاری کیے جائیں گے، صارفین اب آئی فون 16 یا آئی فون 16 پرو خریدیں گے تو ڈبے میں اسٹکرز نہیں ہوں گے۔

ایپل سٹور ٹیمز نے اس ہفتے اس حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ آئی فون 16 کے خریداروں کو اسٹکرز درخواست کرنے پر دیے جائیں گے۔

اب کسی بھی ایپل اسٹور سے آئی فون 16 خریدتے وقت اسٹیکرز کے حصول کے لیے درخواست کرنا ہوگی۔ تھرڈ پارٹی ریٹیلرز اور کیریئر پارٹنرز کے پاس ایپل اسٹکرز نہیں ہوں گے اس لیے وہ فراہم بھی نہیں کرسکیں گے۔ اسی طور ہوم ڈلیوری کی صورت میں بھی اسٹکرز فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا فیچر آپ کی تصاویر لیک کر سکتا ہے؟

ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد آلودگی میں اضافے کی روک تھام سے متعلق کوششوں کو تقویت بہم پہنچانا ہے۔ پلاسٹک سے جان چھڑانے کی کوشش میں فائبر کو اپنایا جارہا ہے۔