دیپیکاپڈوکون اور رنویرکی بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دیپیکاپڈوکون اور رنویرسنگھ کی ہسپتال سے چھٹی کے بعد بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر سامنے آگئی۔
بالی ووڈ کی سپراسٹاردیپیکا پڈوکون کو بیٹی کی پیدائش کے بعدگزشتہ روز ہسپتال سے چھٹی مل گئی جس کے بعد ان کی بیٹی اور شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ پہلی تصویر سامنے آگئی ۔
اداکارجوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش گزشتہ اتوار 8 ستمبر کو ہوئی تھی اورایک ہفتے ہسپتال میں رہنے کے بعد کل اداکارہ کو ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد وہ شوہر اور بیٹی کے ساتھ گھر پہنچیں جس کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
ان تصویروں اور ویڈیوز میں دیپیکا، رنویر اور ان کی ننھی پری کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے،سامنے آنے والی تصاویر اگرچہ گاڑی کے اندر کی ہیں لیکن اس میں دکھائی دے رہا ہے کہ دیپیکا کی گود میں ان کی بیٹی ہے جسے رنویر بھی دیکھ رہے ہیں۔
ایک ویڈیو میں مختلف گاڑیاں ہسپتال سے نکلتی نظر آرہی ہیں جو جوڑے کی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی فیملی بھی رنویر اور دیپیکا کے گھر نومولود کے استقبال کے لیے پہنچی ہوئی تھی۔
رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ہوئی تھی اور رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔