اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے: مریم نواز

Sep 16, 2024 | 10:03:AM
اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ ارض پر زندگی کی بقاء کیلئے نہایت اہم ہے۔

مریم نواز نے ’ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحول دشمن سرگرمیوں کے باعث اوزون تہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اوزون تہہ کو نقصان پہنچنے سے ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہی ماحول کی بہتری کیلئے متعدد پروجیکٹس پر کام شروع کر دیا تھا جن میں ای بائیکس اور پلاسٹک بیگز کے استعمال کا خاتمہ سرِ فہرست ہیں۔