گوجرانوالہ:گھر میں سوئے دوبھائیوں سمیت 4 افراد  قتل

Sep 16, 2024 | 10:04:AM

(زاہداقبال رانا)گوجرانوالہ  کے علاقے اقبال ٹاؤن میں دو بھائیوں سمیت 4 افراد  کو قتل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو  جس دوران گولیاں ماریں وہ گھر میں سو رہے تھے،مقتولین میں دو سگے بھائی اور دو کزنز شامل ہیں۔

ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازعہ اور سابقہ دشمنی چل رہی ہے۔ملزمان موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہو گئے،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر نے کے بعد موقع سے شواہد اکٹھے کر کے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں