گلگت: 14 سادات جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مہتاب الرحمن)گلگت میں 14 سادات جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
غیر سرکاری فلاحی ادارے شیر انٹرنیشنل کے تعاون اور نگرل یوتھ مومنٹ کے زیر اہتمام گلگت شہر میں 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب نگرل گلگت میں منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دلہا دلہن کے عزیز و اقارب شریک ہوئے۔
غیر سرکاری فلاحی ادارے شیر انٹرنیشنل کے چیئرمین حجت الاسلام و المسلمین علامہ قیصر عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیر انٹرنیشنل ایک ایسا ادارہ ہے جو سادات خاندان کے علاوہ دیگر ضرورت مند افراد کی عزت و تکریم کے ساتھ شادیوں اور مستحق افراد کو مدد فراہم کرتی ہے جبکہ ادارہ تعلیم اور صحت دیگر سماجی شعبوں پر بھی کام کرتا ہے۔
سماجی حلقوں نے فلاحی ادارے کی اس کاوش کو خوب سراہا ہے۔اس سے قبل بھی فلاحی ادارے کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا عوامی حلقوں نے مستقبل میں اس روایت کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔