شاندار آفر،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید بھی متاثر ہے، اس کے باوجود موٹرسائیکل کے شوقین افراد کی سنی گئی۔
سوزوکی کمپنی نے اپنی شاندار موٹر سائیکل ’’ سوزوکی جی ڈی 110 ایس ‘‘(Suzuki GD 110 S)پر شاندار پیشکش کر دی ہے ،موٹر سائیکل کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہے لیکن اب صارفین بغیر کسی اضافی رقم کے یہ موٹر سائیکل قسطوں پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
سوزوکی جی ڈی 110 ایس 25 فیصد یعنی 88 ہزار روپے ایڈوانس ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ موٹر سائیکل کی ماہانہ قسط 11 ہزار روپے ہو گی ۔
موٹر سائیکل کمپنی کی جانب سے 4 مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سیاہ ، سرخ ، گرے اور نیلا رنگ شامل ہے۔
علاوہ ازیں چند دن قبل گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہونڈا نے موٹرسائیکل کا نیا ماڈل سی جی 125 گولڈ لانچ کیا تھا ، ہونڈا نے گرافک ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کے ساتھ تمام ویریئنٹس کیلئے اپنے نئے ماڈل کی نقاب کشائی کی ، کمپنی نے تقریب کے دوران موٹر سائیکل کے ماڈل ہونڈا سی جی 125 گولڈ 2025 کی بھی نقاب کشائی کی۔
ستمبر 2024 تک ہونڈا سی جی 125 گولڈ کی قیمت پاکستان میں 2 لاکھ 92 ہزار 900 روپے ہے، جو ملک کے تمام شہروں میں یکساں قیمت ہے، اس سے پہلے ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 تھی، اس طرح نئے ماڈل کی قیمت پرانے ماڈل کے مقابلے میں 10 ہزار روپے زیادہ ہے۔
ہونڈا موٹرسائیکل کا مذکوہ نیا ماڈل قسطوں پر بھی دستیاب ہے جو خریداد نجی بینک سے آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں،نجی بینک نے 3 سال کی آسان اقساط پر ہونڈا سی جی 125 گولڈ فروخت کیلئے پیش کیا ہے تاہم خریدار ایک سالہ اقساط پر بھی یہ موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔
ایک سالہ اقساط کے پلان کے تحت خریدار کو پیشگی 89 ہزار 670 روپے ادا کرنے ہوں گے، جس میں 1800 روپے پراسیسنگ کے بھی شامل ہیں، خریدار کو 20 ہزار 495 روپے قسط کی صورت میں ماہانہ وار ادا کرنے ہوں گے۔