میں شوبزانڈسٹری کاحصہ کیوں بنی؟اداکارہ زینب شبیر نے وجہ بتادی

Sep 16, 2024 | 11:12:AM

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں اپنے قدم رکھنے کی وجہ بتا دی۔

زینب شبیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں نہ صرف اپنی زندگی میں اب تک کی جدوجہد اور مشکلات کے بارے میں بات کی بلکہ ان حالات کابھی تذکرہ کیاجن کا سامنا ان کی والدہ نے اکیلے 4 بیٹیوں کی پرورش کرتے ہوئے کیا۔

زینب شبیرنے نے بتایا کہ ہم 4 بہنیں ہیں اور ہماری والدہ نے اکیلے ہی ہماری پرورش کی ہے،میری والدہ بہت بہادر خاتون ہیں کیونکہ میں نے اُنہیں زندگی میں کبھی شکایت کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

معروف اداکارہ نے بتایا کہ ایک دن میں نے اپنی ماں کو روتے ہوئے دیکھا اور یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے اپنی فیملی کے لیے کچھ کرنا چاہیے،میرے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بھی یہی تھی اور میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ میرا یہ فیصلہ اچھا ثابت ہوا۔

مزیدخبریں