پی ٹی آئی کی21ستمبرکولاہورمیں جلسہ کی اجازت کی متفرق درخواست خارج

Sep 16, 2024 | 11:17:AM

(ملک اشرف)پی ٹی آئی کی21ستمبرکولاہورمیں جلسہ کی اجازت وکیس کی جلدسماعت کی متفرق درخواست خارج کردی گئی۔
لاہورہائیکورٹ نے جلسہ کی اجازت سے متعلق متفرق درخواست خارج کی۔ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست جلدسماعت کیلئےمقررکرنےکی استدعا بھی مسترد کر دی گئی۔
جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے عہدیدار اکمل خان کی متفرق درخواست پر سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی پیش ہوئے۔درخواستگزار کیجانب سےسردارلطیف کھوسہ ،اشتیاق اےخان ودیگر وکلاء پیش ہوئے۔
 وکیل سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کااجلاس چھوڑ کریہاں آیاہوں ،یہ انتہائی اہم معاملہ ہے،پی ٹی آئی 21ستمبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کرچکی ہے،ڈی سی لاہور جگہ اور جلسہ کی جازت بارے اجازت نہیں دے رہا۔سابق ڈی سی عدالت میں بیان دیکر گئی تھیں کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینگے۔
 حکومت کے وکیل محمدفرخ لودھی نے کہا کہ  پی ٹی آئی نےجودرخواست دی ہےاس کیلئےنئی پٹیشن ہونی چاہیے جس پر جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر توہین عدالت کی درخواست آچکی ہے، جس پر نوٹس کرچکا ہوں ، اب اگرجلسہ کرنے کیلئے ڈی سی کو کوئی نئی درخواست دی ہے تو نئی پٹیشن دائر کریں،اس میں آپ کی متفرق درخواست نہیں بنتی۔

مزیدخبریں