(ویب ڈیسک)چین میں گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری کے نتیجے میں پاکستان میں گدھوں کی طلب اور قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چہرے کی کریم میں استعمال ہونے والے گدھے کی قیمت 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے،کراچی میں گزر بسر کیلئے گدھا گاڑی چلانے والے افراد اس کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں ہر ہفتہ لگنے والی گدھا منڈی میں مقامی خریدار کم ہی نظر آتے ہیں جس کی بڑی وجہ گدھوں کی بڑھتی قیمتیں ہیں،فروخت کنندگان کے مطابق چین میں گدھوں کی طلب بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں گدھوں کی کھال سے کاسمیٹکس کی مختلف اشیا بنائی جاتی ہیں جبکہ ای جیا نامی دوا بھی تیار ہوتی ہے،جس کیلئے ہر سال لاکھوں گدھوں کو ذبح کیا جاتا ہے۔
گدھا گاڑی چلانے والوں نے کہاکہ پہلے جو گدھا 8سے بارہ12کا مل جاتا تھا اب 30 سے 35 ہزار روپے کا ملتا ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی مشکل ہوگئی ہے۔