وزیرکی بیٹی گوونداکی مداح بن کران کے گھررہتی رہی،اہلیہ کاانکشاف

گووندا کےلیے جاگتی رہتی، ایک دن روتے ہوئےان کی بہت بڑی مداح ہونے کااعتراف کرلیا

Sep 16, 2024 | 11:28:AM
وزیرکی بیٹی گوونداکی مداح بن کران کے گھررہتی رہی،اہلیہ کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی اور انہیں اس کا علم بھی نہیں ہوا۔

یہ انکشاف اداکارگووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کیا۔

سنیتا آہوجا نے بتایا کہ ان کے شوہر  کی ایک مداح نے خود کو نوکرانی ظاہر کرکے ان کے گھر میں 20 دن تک قیام کیا،میں نے سوچا کہ یہ عورت نوکرانی جیسی نہیں لگتی اور وہ برتن بھی نہیں دھو سکتی تھی، میں نے اپنی ساس کو بتایا اور اس کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش تو پتہ چلا کہ وہ کسی وزیر کی بیٹی اور گووندا کی مداح تھی۔

گووندا کی اہلیہ سنیتا نے مزید کہا کہ وہ لڑکی گووندا کےلیے جاگتی رہتی تھی، پھر ایک دن اس نے روتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ گووندا کی بہت بڑی مداح ہے، بعد میں اس کا والد آیا اور ساتھ میں چار گاڑیاں بھر کے سیاستدان بھی لایا ۔

یہ بھی پڑھیں:میں شوبزانڈسٹری کاحصہ کیوں بنی؟اداکارہ زینب شبیر نے وجہ بتادی

انہوں نے کہا کہ یہ گووندا کے مداحوں کا حال تھا، اس زمانے میں جب ہم بین الاقوامی دوروں پر جاتے تھے تو کئی خواتین مداح صرف انہیں دیکھ کر بے ہوش ہو جاتی تھیں۔

گوونداکاشمار 90 کی دہائی کے معروف ترین کامیڈی ہیروزمیں ہوتاتھا،ان کی ہٹ کامیڈی فلموں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں آنکھیں،راجا بابو، قلی نمبر 1 ، ہیرو نمبر 1 ، دیوانہ مستانہ، دُلہے راجہ، بڑے میاں چھوٹے میاں ،اناڑی نمبر 1  اور جوڑی نمبر 1 شامل ہیں۔

2000 کی دہائی میں انہوں نے بھاگم بھاگ ،پارٹنر ، اور لائف پارٹنر جیسی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔