مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس، اسسٹنٹ کنٹرولر سمیت کئی اہم بھرتیوں کی منظوری

Sep 16, 2024 | 11:44:AM

(قیصر کھوکھر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب اور وزراشرکت کریں گے،  ایوان وزیر اعلیٰ میں اسسٹنٹ کنٹرولر کی بھرتی کی منظوری دی جائے گی،  محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ 

 اجلاس میں اپنا چھت اور اپنا گھر منصوبہ اور وزیر اعلیٰ گرین ٹریکٹر پروگرام  زیر بحث آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز ڈومکی انتقال کر گئے

اجلاس میں  لاہور میں انسداددہشتگردی عدالت بنانےکی منظوری دی جائے گی۔

مزیدخبریں