نئے بھرتیوں والے ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی نہیں ملے گی

Sep 16, 2024 | 12:12:PM
نئے بھرتیوں والے ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی نہیں ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ کے سرکاری محکموں میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پنشن اور گریجویٹی نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹر پنشن اسکیم 2024 کے نفاذ کی منظوری دیدی،  جو یکم جولائی 2024 سے شروع ہو گی، جس کے تحت حکومت اور ملازمین بالترتیب 12 فیصد اور 10 فیصد کی عبوری شرح پر حصہ ڈالیں گے۔

سندھ کابینہ نے سندھ سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ایک نئے ذیلی سیکشن کی شمولیت کی منظوری دی۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق جن افراد کو سندھ سول سرونٹ (ترمیمی) ایکٹ، 2024 کے آغاز کے بعد بطور سرکاری ملازم مقرر یا مستقل کیا جائے گا، اسے سول سرونٹ سمجھا جائے گا، سوائے پنشن اور گریجویٹی کے، اس کے بجائے، وہ ایک ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم میں حصہ لیں گے۔

 پنشن اور گریجویٹی کے بدلے، سرکاری ملازم کو ان کی طرف سے دیے گئے تعاون کے ساتھ، حکومت کی جانب سے ان کے اکاؤنٹ میں جمع کی گئی رقم ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس، اسسٹنٹ کنٹرور سمیت کئی اہم بھرتیوں کی منظوری

اب نئے بھرتی ہونے والے صوبائی ملازم ڈیفائنڈ پینشن اسکیم میں حصے دار ہوں گے جس کے تحت ملازمین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد جبکہ حکومت اس میں 12 فیصد حصہ ملائے گی اور اس رقم کو ملازمین کے اکاؤنٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اس فنڈ کو ریٹائرمنٹ کے بعد ملازم خود اور انتقال کی صورت میں اس کے ورثا وصول کرسکیں گے۔