ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شادی واناپارتھی کے 400 سال پرانے مندر میں انتہائی سادگی سے ہوئی جس میں چند مہمانوں نے شرکت کی

Sep 16, 2024 | 12:26:PM
ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ادیتی اور سدھارتھ نے واناپارتھی کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی جس کی تصاویر جوڑے نےانسٹاگرام پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کران کے مداح حیران رہ گئے۔

شادی کی تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ شادی انتہائی سادگی سے چند مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی،تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی راؤ  نے اپنی شادی  پر ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے سنہرے رنگ کی ساڑھی پہنی جبکہ سدھارتھ نے آف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

ادیتی اور سدھارتھ کی شادی ساؤتھ انڈین روایات کے مطابق ہوئی اور ادیتی نے اسی لیے ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔

سدھارتھ اور ادیتی نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں ایک دوسرے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو۔

بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی،ادیتی کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی، دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا بعد میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

دوسری طرف سدھارتھ سوریا نارائن نے 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی لیکن 2007 میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔