آئینی ترامیم کا مسودہ نہیں ملا،عدلیہ پر قدغن لگائی جارہی ہے: بیرسٹر گوہر علی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا مسودہ ابھی تک ہمیں نہیں ملا،آئینی ترامیم کر رہے ہیں تو تمام پارٹیز کو آن بورڈ لیں۔بل کا موخر ہونا مولانا کی کامیابی ہے۔
بیرسٹرگوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مسودہ سامنے آیا اس کے مطابق عدلیہ پر قدغن لگائی جارہی،یہ سپریم کورٹ سے سارے اختیارات لینا چاہتے ہیں ،ترامیم کے مطابق نئی عدالت بنائی جائےگی۔
ضرورپڑھیں:گدھوں کی طلب اور قیمت میں بڑا اضافہ
ان کا کہنا تھا کہ یہ ججز کومرضی سے ٹرانسفر کرینگے، جونہیں ہو گااستعفیٰ لیا جائیگا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کہتے ہیں یہ سپریم کورٹ سے سارے اختیارات لینا چاہتے ہیں ،ترامیم کے مطابق نئی عدالت بنائی جائےگی،، ججز کو اپنی مرضی سے ٹرانسفر کریں گے ، جو ٹرانسفر نہیں ہونا چاہیں گے ان سے استعفیٰ لے لیا جائےگا۔