عامرلیاقت کواہلخانہ کے ہمراہ کس حال میں دیکھا؟یاسرحسین نے خواب بیان کردیا

Sep 16, 2024 | 12:48:PM
عامرلیاقت کواہلخانہ کے ہمراہ کس حال میں دیکھا؟یاسرحسین نے خواب بیان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مرحوم مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کو اپنے خواب میں دیکھا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ،فلم اورتھیٹرکے باصلاحیت اداکاریاسر حسین حال ہی میں اشنا شاہ کے ایک شو میں شریک ہوئے جس  میں اشناشاہ نے ان سے سوال کیا کہ حال ہی میں دیکھا گیا کوئی ایسا خواب بتائیں جو آپ کو یاد ہو ؟

اس کے جواب میں یاسرحسین نے بتایا کہ میں نے کل ہی عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے،میں نے خواب میں دیکھا کہ عامر لیاقت امریکا میں ایک خوب صورت سے گھر میں قیام پذیر ہیں اس گھر میں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس گھر کے حوالے سے مجھے بس یہی پتا ہے کہ وہ خوب صورت تھا یہ نہیں پتا کہ وہ امریکا میں کس جگہ پر رہائش پذیر تھے جب کہ عامر لیاقت نے  قمیض شلوار پہنی ہوئی تھی۔ 

واضح رہے کہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین جون 2022 میں 49  سال کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے، انہوں نے 3 شادیاں کیں جن میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ شاہ شامل ہیں،عامر لیاقت حسین نے سوگواران میں دو بچے دعا عامر اور احمد عامر چھوڑے ہیں۔