سیاسی جوڑ توڑ میں ناکامی ،مجوزہ آئینی ترامیم کیلئے بلایا جانے والا سینیٹ،قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، مولانا کو ترامیم پر اتفاق مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں،عرفان صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سیاسی جوڑ توڑ میں ناکامی ،مجوزہ آئینی ترامیم کیلئے بلایا جانے والا سینیٹ،قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔
سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی پھر ملتوی کر دیا گیا،سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔کچھ دیر اجلاس جاری رہنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کو ملتوی کردیا ۔
اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔ پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، مولانا کو ترامیم پر اتفاق مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں۔
ضرورپڑھیں:پاور شیئرنگ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تحفظات برقرار،اجلاس مؤخر
اس سے قبل پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترامیم منظور ہو جائیں گی، مجھے اس میں کوئی بڑا رخنہ نظر نہیں آتا، اگر ترامیم نہیں بھی آئیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے وقت مانگا ہے، وہ بہت ساری چیزوں پر مطمئن تھے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نمبر گیم کا کا مسئلہ نہیں ہے، مسودے میں کچھ نکات پر اتفاق کا مسئلہ ہے جو کہ ہر فریق کا حق ہے۔۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسودہ کبھی بھی سامنے نہیں آتا، پہلے یہ ایوان میں پیش ہوتا ہے۔