190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

Sep 16, 2024 | 13:00:PM
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کی گئی،بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری نے درخواست دائر کی جس میں احتساب عدالت کا 12 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ پر بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور ایسے کوئی شواہد یا مواد نہیں جس کی بنا پر سزا سنائی جا سکے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے۔