بغیر لائسنس موٹر سائیکل، گاڑی چلانیوالوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ

Sep 16, 2024 | 13:02:PM
بغیر لائسنس موٹر سائیکل، گاڑی چلانیوالوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) کم عمراوربغیرلائسنس موٹرسائیکل گاڑی چلانیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کم عمر بغیر لائسنس گاڑی چلانیوالوں کیخلاف کارروائی تیز کرنیکاحکم دے دیا گیا۔

 تفصیلات کےمطابق رواں سال 13لاکھ31ہزار641شہریوں کوبغیرلائسنس ڈرائیونگ پر چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،رواں ماہ بغیرڈرائیونگ لائسنس کےموٹرسائیکلوں کوبندبھی کیاجارہاہے،اب تک 30 ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں کو بند کیا جا چکا ہے ،کم عمر ڈرائیورز کے رواں سال 2لاکھ56ہزار871چالان کیےگئے۔

 ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافاران بیگ کم کہنا تھا کہ 1لاکھ سے زائد موٹرسائیکلوں کو بند بھی کیا گیا،تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز متحرک رہ کر اس مہم کو مزید مضبوط اور کامیاب بنائیں، فیلڈ افسران زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری رکھیں۔