معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

Sep 16, 2024 | 13:18:PM
معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نیٹ فلکس پر"دی گریٹ انڈین کپل شو" سیزن ٹو کا پرومو جاری کیا گیاتواس میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نام کی تبدیلی سے متعلق  اہم انکشاف کیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پرومو میں اعلان کیا کہ ان کا نام اب عالیہ بھٹ نہیں رہا،دوران پرومو اپنا نام عالیہ بھٹ پکارے جانے پر اداکارہ نے تصحیح کرتے ہوئے اپنادرست نام بتایاکہ وہ اب عالیہ بھٹ کپور ہیں۔

یاد رہے کہ رنبیر کپوراور عالیہ بھٹ نے کئی سال کی دوستی کے بعد 2022 میں شادی کی تھی جبکہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے تھے۔