ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

Sep 16, 2024 | 14:41:PM
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں میزبان ٹیم چین نے پاکستان کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے قومی ٹیم کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں 0-2 سے شکست دے دی۔ سیمی فائنل کے بڑے مقابلے میں چین کے لو یوانلن نے دوسرے کوارٹر میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم پاکستان کے احمد ندیم نے تیسرے کوارٹر میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔ میچ مقررہ وقت میں 1-1 سے برابر رہا اور فیصلہ پھر پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں چین کی جانب سے دو گول کیے گئے جبکہ پاکستانی کھلاڑی کوئی گول نہ کر سکے۔