ایشوریا رائے کےلیے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ 

اداکارہ نے یہ ایوارڈدبئی میں ہونے والی تقریب میں فلم "پونیئن سیلوان 2" پرحاصل کیا

Sep 16, 2024 | 14:50:PM
  ایشوریا رائے کےلیے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں بھی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب دبئی میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز 2024ء کا میلہ سجا تواداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اس تقریب میں اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ شرکت کی اور مداحوں کے ہمراہ سیلفی بھی کلک کی۔

اس تقریب میں اداکارہ کو فلم "پونیئن سیلوان 2" کے لیے بہترین اداکارہ (کریٹکس) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ فلم "پونیئن سیلوان 2" میں ایشوریا رائے بچن نے دو کردار ادا کیے تھے،منی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم کلکی کرشنا مورتی کے مشہور 5 حصوں پر مشتمل ناول سیریز پر مبنی ہے،اس فلم کی دیگر کاسٹ میں تریشا کرشنن،وکرم، کارتی اور جے رام اور دیگر شامل ہیں۔