لیسکو کا تھری فیز میٹرز کی جگہ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) لیسکو نے بجلی کی فراہمی اور بلنگ نظام میں جدت لانے کے لیے تھری فیز میٹرز کی جگہ جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے باعث اووربلنگ اور بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے ایک ارب سولہ کروڑ روپے کی لاگت سے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کی ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مینوفیکچرزز کو پرچیز آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ اے ایم آئی میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت 63 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل تھری فیز میٹر کا ڈیمانڈ نوٹس 22 ہزار روپے تک بنایا جاتا تھا۔تھری فیز میٹرز کی جگہ جدید ترین سمارٹ میٹرز جاری کیے جائیں گے، سمارٹ میٹر مقررہ وقت پر ازخود اور درست ریڈنگ لینے کی خصوصیت کا حامل ہے، سمارٹ میٹرزکے ذریعے ریڈنگ میں میٹر ریڈر کا کردار ختم ہوجائے گا۔