فیصل واوڈا نے حکومت کو ’’نکما اور نا اہل‘‘ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دیدیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،صحافی کے آئینی ترمیم میں ناکامی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور نکموں سے یہی امید کی جاسکتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے چمپیئن آج کل سامنے آ رہے ہیں، آپ پوچھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟
فیصل واڈا کی یہ تنقید حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات کی عکاسی کرتی ہے، جس سے ملکی سیاسی منظر نامے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ دو دن سے حکومت کابینہ اور پارلیمنٹ سے آئینی پیکج منظور کروانے کی تگ و دوڑ میں مصروف ہےجبکہ اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے فیصلے سے نالاں ہے، اس سلسلے میں حکومتی اور اپوزیشن وفد نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں کی تاہم ابھی تک آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
آج کا سینیٹ سیشن بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جبکہ آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی ایجنڈا اجلاس میں زیر بحث نہیں آیا۔