(علی ساہی)شہری نے سامان لوڈنگ کے لیے ٹیکسی بک کروائی,نشاط کالونی کے علاقے سے ٹیکسی ڈرائیور موقع کا فائدہ اٹھا کر سامان لیکر غائب ہو گیا.
تفصیلات کےمطابق شہری نے 15 پر سامان چوری ہونے کی شکایت درج کروائی، سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے گاڑی کو ٹریس کر لیا،گاڑی کے نمبر سے مالک کی تفصیلات نکال کر رابطہ کیا گیا،ٹیکسی ڈرائیور کو سامان واپس نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی بارے آگاہ کیا۔
ٹیکسی ڈرائیور نے مالک سے رابطہ کرتے ہوئے سامان واپس لوٹا دیا،شہری نے سیف سٹی کے بروقت ایکشن کو سراہا اور شکریہ ادا کیا،ترجمان سیف سٹیز کا کہناتھا کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر رابطہ کریں۔