مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن کا انتقال 

وہ

Sep 16, 2024 | 15:19:PM

(ویب ڈیسک)آنجہانی گلوکارمائیکل جیکسن کے بڑے بھائی اور"دی جیکسن 5" کے اصل ممبر ٹیٹو جیکسن 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

ٹیٹوجیکسن کی موت کا اعلان ان کے تین بیٹوں تاج، ٹیریل اور ٹی جے جیکسن نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر کیا،انہوں نے خاندانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا"ہم حیران،غمزدہ اور دل ٹوٹے ہوئے ہیں،ہمارے والد ایک ناقابل یقین آدمی تھے جو ہر ایک کی بھلائی کا خیال رکھتے تھے، ان کی بہت کمی محسوس کی جائے گی،یہ ہمارے لیے ہمیشہ کے لیے "ٹیٹو ٹائم"رہے گا،براہِ کرم اسے یادرکھیں جس کی ہمارے والد نے ہمیشہ تبلیغ کی اور وہ ہے ایک دوسرے سے محبت کریں،ہمیں تم سے پیار ہے پاپس۔"

ٹیٹواپنے بھائی جیکی، جرمین، مارلن اور مائیکل کے ساتھ "دی جیکسن 5 "کے اصل رکن تھے جو 2009 میں اپنی موت سے پہلے دنیا کے سب سے کامیاب سولو ستاروں میں سے ایک  تھے۔

دو بہنوں جینٹ اور لاٹویا جیکسن سمیت مجموعی طور پر جیکسن 5 نو بہن بھائی تھے۔جیکسن 5 کے ساتھ ٹیٹو نے 1970 کی دہائی میں کئی جگہوں پرپرفارم کیا تھا،1997 میں انہیں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں  بھی شامل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں