مشعال یوسفزئی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، مشعال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کا معاون بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ علی امین نے منظوری کے لیے سمری گورنر کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق پشاور کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی شامل کیا جائے گا ، مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مشعال یوسفزئی کے نام کی منظوری وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دے دی ہے۔
مشعال یوسفزئی اس سےقبل کابینہ میں مشیر بہبود آبادی کے طور پر کام کر رہی تھیں،گزشتہ ہفتے انکو مشیر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔