کینسر کےخلاف زندگی کی جنگ لڑنے والی حنا خان دلہن بن کرریمپ پرآ گئیں

صرف اس چیز پرتوجہ مرکوز رکھی ہے کہ میرے ہاتھ میں کیا ہے،باقی اللّٰہ پر چھوڑ دیا

Sep 16, 2024 | 15:43:PM

(ویب ڈیسک) کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ لڑنے والی بالی ووڈ اداکارہ حنا خان ریمپ پر دلہن کے روپ میں واپس آ گئیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر گزشتہ شب ہونےوالے فیشن شو میں ریمپ واک کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں طویل عرصے کے بعد دلہن بنے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ سرخ لہنگا، روایتی مہندی و چوڑیاں اور بھاری زیورات پہن کرریمپ پرآئیں ۔

حناخان نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ میرے والد ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ بابا کی بہادر بیٹی، روتے نہیں ہیں، اپنی مشکلات کا شکوہ کرنے کی بجائے شکر ادا کیا کرو، اپنی زندگی اپنی مرضی سے جیو اور ہر مشکل کا سامنا ڈٹ کے کرو۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں نے نتائج سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، صرف اس چیز پر توجہ مرکوز رکھی ہے کہ میرے ہاتھ میں کیا ہے،باقی اللّٰہ پر چھوڑ دیا، وہ بہتر جانتا ہے کہ ہم نے کتنی محنت کی ہے، وہ ہماری دعائیں سننے والا ہے، وہ ہمارے دل کی ہر بات جاننے والا ہے،یہ آسان نہیں تھا لیکن اپنے آپ سے صرف ایک چیز کہتی ہوں کہ حنا آگے بڑھتے رہو، کبھی رُکنا نہیں ہے۔

حنا خان نے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو گزشتہ شب کی ہے جب وہ سالوں بعد دلہن کی طرح تیار ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں