دل کے مریض بچوں کی زندگیاں بچانے کےلیے تاریخی پروگرام کا آغاز

"چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام" کے تحت مفت علاج اور آپریشن ہوگا،مریم نوازنےچائلڈ سرجری کارڈ تقسیم کئے

Sep 16, 2024 | 16:00:PM

(راؤدلشاد)دل کے مریض 5 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام کا آغازکردیاگیا ، دل کے مریض بچوں کا"چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام" کے تحت مفت علاج اور آپریشن ہوگا،وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نوازنےچائلڈ سرجری کارڈ تقسیم کیے۔
 وزیراعلیٰ مریم نوازنے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیاجس کے تحت مریض بچے کا سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پرپرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن ہوگا، پہلے مرحلے میں6 سرکاری اورمخصوص پرائیویٹ ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت دی جا رہی ہے۔

 پی آئی سی اورچلڈرن ہسپتال لاہور، ملتان کے چلڈرن اورپی آئی سی،فیصل آباد اورراولپنڈی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کے آپریشن ہوں گے، دوسرے مرحلے میں وزیرآباد، ڈی جی خان، بہاولپوراورسرگودھا کے ہسپتالوں میں بھی چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت فراہم کی جائیگی، پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن ڈیش بورڈ بھی قائم ہوگا۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازنے چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریض بچوں کیلئے پلے ایریا کا بھی معائنہ کیا اورسہولیات کا جائزہ لیا،انہوں نے بچوں کو صحت یابی کی دعا دی، مریم نوازنےمریض بچوں کو تحائف دئیےاوران کے ساتھ لڈو بھی کھیلی۔

مریم نوازنے مریض بچوں کے والدین سے بھی گفتگو کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کی،مریم نواز نے اس موقع پرکہاکہ وزیراعلیٰ نہیں ایک ماں کے طور پر منصوبے کا آغازکرتے ہوئے بے حد خوش ہوں، بچے کی وفات پرمائیں جس صدمے سے گزرتی ہیں وہ میں سمجھ سکتی ہوں۔

مزیدخبریں