وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ اور امریکا کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے

Sep 16, 2024 | 16:13:PM

(انور عباس ) وزیراعظم میاں شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ اور امریکا کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے جہاں  شبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف پہلے دوروزہ دورے پر لندن جائیں گے ، جس کے بعد 23 ستمبر کوبرطانیہ سے امریکا کے لئے روانہ ہوں گے جہاں شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے26 ستمبر کوخطاب کریں گے اور وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر متعد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اجلاس سے خطاب اور اہم ملاقاتوں کے بعد شہبازشریف  28 ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

مزیدخبریں