ڈرامہ سیریز"شوگن"اورکامیڈی سیریز"ہیکس"  نے ایمی ایوارڈزکامیلہ لوٹ لیا

"شوگن"نے بہترین ڈرامہ سیریز کے علاوہ بہترین اداکاراور بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا

Sep 16, 2024 | 16:43:PM
ڈرامہ سیریز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ٹیلی ویژن کی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ایمی ایوارڈز میں تاریخی ڈرامہ سیریز"شوگن"بہترین ڈرامہ جبکہ "ہیکس" بہترین کامیڈی سیریز قرار  پائی۔

بہترین ڈرامہ سیریز کے علاوہ "شوگن"نے بہترین مرکزی اداکار و اداکارہ سمیت بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا،بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ "ہیکس"کے نام رہا،اس سیریزنے گزشتہ برس بھی بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

  کامیڈی سیریز"دی بیئر"نے بہترین مرکزی اداکار ( کامیڈی سیریز)، بہترین ہدایت کاری ( کامیڈی سیریز) اوربہترین معاون اداکار و اداکارہ ( کامیڈی سیریز) کے چارایوارڈزحاصل کیے۔

"دی بیئر"بھی ایف ایکس ٹیلی وژن نیٹ ورک کی سیریزہے جس نے ایمی ایوارڈ 2024 کے لیے 23 نامزدگیاں حاصل کی تھیں،اس کے علاوہ "بے بی رین ڈیئر"نے بھی چارایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

ایمی ایوارڈز2024ء میں بہترین ڈرامہ سیریز"شوگن" قرارپائی، اس کیٹیگری کے لیے دی کراؤن،فال آؤٹ، دی گلڈڈ ایج،دی مارننگ شو اور مسٹر اینڈ مسز اسمتھ نامزد تھی۔

بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ "ہیکس" کے نام رہا،اس کیٹیگری کے لیے ایبٹ ایلی مینٹری،دی بیئر، کرب یور اینتھوزیئزم، اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ، پام رائل، ریزرویشن ڈوگز اور واٹ وی ڈو ان دی شیڈو نے نامزدگیاں حاصل کی تھیں۔

بہترین مرکزی اداکارڈرامہ سیریز کا ایوارڈ "شوگن"کے ہیرو یوکی سینیڈا کے نام رہا،اس کیٹیگری کے لیے سیریز ہائی جیک کے اداکار ادریس البا، مسٹر اینڈ مسز اسمتھ کے ڈونلڈ گلوور، فال آؤٹ کے والٹن گوگنز، سلو ہارسز کے گیری اولڈ مین اور دی کراؤن کے ڈومینیک ویسٹ نامزد تھے۔

بہترین مرکزی اداکارہ ڈرامہ سیریز کاایوارڈ " شوگن" کی اداکارہ اینا سوائی نے حاصل کیا،اس کیٹیگری میں ان کے علاوہ دی مارننگ شو کی اداکارہ جینیفر اینسٹن،دی گلڈڈ ایج کی کیری کون، مسٹر اینڈ مسز اسمتھ کی مایا ایرسکن، دی کراؤن کی ایملڈا اسانٹن اور دی مارننگ شو کی ریزوتھراسپون نامزد تھیں۔

کامیڈی سیریز کے لیے بہترین مرکزی اداکار کا ایوارڈ "دی بیئر" کے جرمی ایلن وائٹ کے نام رہا،اس کیٹیگری کے لیے واٹ وی ڈو ان دی شیڈو کے میٹ بیری،کرب یور اینتھوزیئزم کے لیری ڈیوڈ، اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ کے اسٹیون مارٹن، اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ کے مارٹن شارٹ اور ریزرویشن ڈاگز کے ڈی فیرو وون آ تائی کو نامزد کیا گیا تھا۔

کامیڈی سیریز کے لیے بہترین مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ "ہیکس" کی اداکارہ جین اسمارٹ نے اپنے نام کیا،کامیڈی سیریز کے لیے بہترین مرکزی اداکارہ کی کیٹیگری میں ایبٹ ایلی مینٹری کی کینتا برنسن، دی بیئر کی آیوایڈیبری، اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ کی سیلینا گومز،لوٹ کی مایا روڈولف اور پام رائل کی کرسٹین وگ نے نامزدگی حاصل کی تھی۔