(24نیوز) شہر لاہور میں میں ڈاکو راج بے قابو ہوگیا ، نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نےمحکمہ ہیلتھ کی خاتون ڈینگی ورکر کو اسلحہ کی ذور پر لوٹ لیا.
تفصیلات کے مطابق ڈینگی ورکر بشری اپنی تنخواہ تیس ہزار روپے نکلوا کر اپنے دفتر جارہی تھی کہ اچانک ڈاکوؤں نے بشری کو روکا اور اس سے تیس ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ ، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات اسلحہ کے ذور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ خاتون بشری کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ نواں کوٹ میں درخواست دے دی ہے لیکن تحال پولیس نے واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔