بھارتی وزیر کی 3 لاکھ مساجد کو مسمار کرنے کی دھمکی

Sep 16, 2024 | 17:09:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر گری راج کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ بھارت میں موجود 3 لاکھ سے زائد غیر قانونی مساجد کو مسمار کردیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر ٹیکسٹائل گری راج نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے ہندوستان میں اس وقت 3 لاکھ سے زائد ایسی مساجد ہیں جو غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں، شملہ کی طرح انھیں گرانا پڑا تو ہم اس میں دیر نہیں کریں گے۔

وزیر گری راج سنگھ کے دعوے پر  مودی کی خاموشی مسلمانوں پر مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کی کوششوں کو حاصل سرکاری سرپرستی کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے مسلسل دو سرے دورِ اقتدار میں بھی مسلمانوں کو ہر طرح سے کچلنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہیں، جس کی ابتدا بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کرکے کی گئی تھی اور کئی تاریخی مساجد کے کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

مزیدخبریں