فیصل آباد : تیزرفتاربس نے کالج جاتے طالب علم کو کچل ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب مقبول ) فیصل آباد میں حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا، سرگودھا روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیشن آیا جس کے نتیجے میں بس کی ٹکر سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ، زخمی ہونے والے طالب علم کا تعلق اسلامیہ کالج سے ہے ، اسلامیہ کالج کے طالب علموں کی جانب سے بس کو توڑکر آگ لگادی گئی ۔چک 5 سے تعلق رکھنے والے دونوں طالب علم غلام محی الدین اور اسد موٹرسائیکل پر اسلامیہ کالج جارہے تھے کہ راستے میں اچانک سرگودھا روڈ پر تیز رفتار بس نے انھیں کچل دیا جس کے نتیجے میں غلام محی الدین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔متوفی طالب علم کی لاش قریبی ہسپتال بھیج دی گئی ، دوسری طرف مشتعل طالب علموں نے بس کو نذرآتش کر دیا ، ریسکیو کی جانب سے موقع پرپہنچ کر آگ بجھائی گئی جبکہ بس ڈرائیورفرا اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملت پولیس نے بس جلانے والے طلباء کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔