(انور عباس)امریکی قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور جان باس کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات۔
ترجمان امریکی مشن جوناتھن لالئی کے مطابق امریکی قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور جان باس نے آج اسلام آباد میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی,امریکی قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور جان باس نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی, انہوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کی اہمیت پر بات چیت کی, ملاقاتوں میں اقتصادی اور سلامتی کے امور پر دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان امریکی مشن کا مزید کہنا تھا کہ انڈر سیکرٹری باس نے افغانوں کی امریکہ میں آبادکاری کے راستوں میں مدد کرنے میں پاکستان کے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا, انڈر سیکرٹری نے نائب وزیر اعظم کو 2025-2026 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کے انتخاب پر مبارکباد دی،جان باس نے اس کے دور میں حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے میں امریکہ کی دلچسپی کا اظہار کیا۔