جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری

Sep 16, 2024 | 17:44:PM

(24 نیوز) جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت شروع ہو گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین شریک ہیں، اور  آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے مسودے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم مولانا فضل الرحمان نے اس معاملے پر وقت مانگا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو ترامیم پر کوئی اصولی اختلاف نہیں ہے، اور نمبرز کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ 

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم لانے میں 8 سے 10 دن لگ سکتے ہیں، اور قومی اسمبلی کے نئے سیشن میں ان ترامیم کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دونوں ایوانوں کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔  پی ٹی آئی کے اراکین کے پاس ضمانت دینے کے لیے کوئی اتھارٹی نہیں تھی، اور اگر پی ٹی آئی کے بانی کسی بات کو تسلیم نہ کریں تو معاملہ ختم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی مجبوریوں کو سمجھنے کا بھی اظہار کیا۔

مزیدخبریں