الحمد للہ ! پاکستان کی معیشت مستحکم ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم شعبے سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی گنور گروپ کے چیئرمین اور ٹوٹل انرجیز کے ریجنل نائب صدر نے ملاقات کی جس دوران وزیرِ اعظم نے گنور گروپ کے چیئرمین سے پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ ! پاکستان کی معیشت مستحکم ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیرِاعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی سے اصلاحات جاری ہیں، ہماری معاشی و کاروباری پالیسیوں کے مثبت ثمرات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر رہی ہے.
دوسری جانب چیئرمین گنور گروپ پاکستان کے پیٹرلیم سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،شرکاء نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گنور گروپ پاکستان میں ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد حصص کا معاہدہ کر چکی ہے، جس پر چیئرمین گنور گروپ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس ملاقات میں وفاقی وزراءاحد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک معاون خصوصی طارق فاطمی اعر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے متعلقہ حکام کو گنور گروپ کے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں.