محمد ریاض نذیر کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات

Sep 16, 2024 | 17:52:PM

(بابر شہزاد ترک)محمد ریاض نذیر گاڑا کو کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معظم جاہ انصاری کی آئی جی بلوچستان تقرری سے کمانڈنٹ ایف سی کا عہدہ خالی ہوا تھا،وفاقی حکومت نے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری کا تقرر کر دیا،پولیس سروس، گریڈ 21 کے ریاض نذیر گاڑا پنجاب حکومت میں تعینات تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمانڈنٹ ایف سی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں