بالی ووڈ اسٹارز کے باڈی گارڈز کی حیران کردینے والی تنخواہیں سامنے آگئیں

Sep 16, 2024 | 18:32:PM
بالی ووڈ اسٹارز کے باڈی گارڈز کی حیران کردینے والی تنخواہیں سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکاروں کی جہاں شہرت اور مقبولیت عروج پر ہے، وہیں ان کی حفاظت کے لیے رکھے گئے باڈی گارڈز کی تنخواہیں بھی بہت زیادہ ہیں۔ حال ہی میں مختلف بالی ووڈ اسٹارز کے باڈی گارڈز کی سالانہ تنخواہوں کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ ان اسٹارز کے باڈی گارڈز کی تنخواہیں لاکھوں اور کروڑوں میں ہیں۔

شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ، روی سنگھ، گزشتہ ایک دہائی سے کنگ خان کی حفاظت کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان اپنے باڈی گارڈ کو ماہانہ تنخواہ 17 لاکھ روپے دیتے ہیں جو سالانہ 2.7 کروڑ روپے بنتے ہیں۔شاہ رخ خان اپنے باڈی گارڈ کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے اداکار ہیں۔

سلمان خان کے باڈی گارڈ، شیرا، جو نہ صرف سلمان کے ذاتی محافظ ہیں بلکہ کئی فلموں میں مختصر کردار بھی ادا کر چکے ہیں، کو سالانہ 2 کروڑ روپے تنخواہ ملتی ہے۔ہریتھک روشن کے باڈی گارڈ، مَیور شیٹیگار، کو سالانہ 2 کروڑ 10 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی ہے، جبکہ اکشے کمار کے باڈی گارڈ، شریاس، کو بھی اسی رقم کی تنخواہ ملتی ہے۔

عامر خان کے باڈی گارڈ، یووراج گھورپاڑے، کو  بھی سالانہ 2 کروڑ روپے ملتے ہیں، جبکہ امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ، جتندر شندے، کو سالانہ تقریباً 1.5 کروڑ روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنے باڈی گارڈ جلال کو سالانہ 80 لاکھ سے 1.2 کروڑ روپے تنخواہ دیتی ہیں۔