دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افریقی ملک بوٹسوانا میں حال ہی میں ایک اور بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے۔ شمال مشرقی بوٹسوانا میں واقع Karowe کان سے 1094 قیراط کا ہیرا نکالا گیا ہے، جو دنیا کے تیسرے بڑے ہیرے جتناشمار کیا جا رہا ہے۔
یہ ہیرا تقریباً اتنا ہی بڑا ہے جتنا کہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا، جو 1098 قیراط کا ہے۔ بوٹسوانا کی اسی کان سے اگست 2024 میں 2492 قیراط کا ہیرا بھی دریافت کیا گیا تھا، جسے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا قرار دیا گیا تھا۔دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 1905 میں جنوبی افریقا کی ایک کان سے دریافت کیا گیا تھا۔ یہ ہیرا 3016 قیراط کا تھا اور اسے کولینن ڈائمنڈ کا نام دیا گیا تھا۔ کولینن ڈائمنڈ اب برطانوی شاہی خاندان کی ملکیت میں ہے۔
Karowe کان، جو بڑے ہیرے دریافت کرنے کے لیے مشہور ہے، کی ملکیت کان کنی کی معروف کمپنی Lucara ڈائمنڈ کارپوریشن کے پاس ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ولیم لیمب نے اس نئی دریافت کے بارے میں بتایا کہ نئے ہیرا کی قیمت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔