بالی ووڈ سٹارز بچوں کی دیکھ بھال کیلئے نینی کو کتنی تنخواہیں دیتے ہیں ؟جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں

Sep 16, 2024 | 18:56:PM
بالی ووڈ سٹارز بچوں کی دیکھ بھال کیلئے نینی کو کتنی تنخواہیں دیتے ہیں ؟جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ سٹارز اپنی  اداکاری کیساتھ  اپنی کمائی اور پھر طرز زندگی  کے باعث شہ سرخیوں کی ذینت بنتے رہتے ہیں ، لیکن اب جو خبر سامنے آئی ہے ا س نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے ۔

بالی وڈ سٹارز کے ذاتی گارڈز سکیورٹی کیلئے سالانہ کروڑوں روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں اسی طرح وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی اچھی خاصی رقم خرچ کرتے ہیں،گزشتہ برس بھارتی میڈیا پر ان سٹارز کی نینی کے معاوضوں  سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں ۔

 عامر خان

بچوں کی نینی کو معاوضہ دینے میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سب سے آگے ہیں اپنے بیٹے آزاد کی دیکھ بھال کیلئے رکھی جانے والی وہ نینی کو سالانہ ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ دیتے ہیں،آزاد اب بڑے ہوچکے ہیں اور خیال خود رکھ سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود نینی ہر وقت عامر خان کی بیٹےکی دیکھ بھال کیلئے موجود رہتی ہیں۔

کرینہ کپور
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹودی خاندان کی بہو اور بالی وڈ بیبو کرینہ کپور اس وقت  اپنے بیٹوں  جے اور تیمور کی نینی کو ماہانہ 3 لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔

شاہ رخ خان
شاہ رخ بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں سرفہرست ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکار کے چھوٹے بیٹے ابراہم کی نینی بھی ماہانہ لاکھوں کی تنخواہ وصول کرتی رہی ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے کی نینی کی تنخواہ 5 لاکھ بھارتی روپے تھی اور کچھ رپورٹس میں ابراہم کی نینی کی تنخواہ 2 لاکھ ماہانہ بھی بتائی جاتی ہے۔

کرن جوہر
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کے بچوں یش اور روحی کی دیکھ بھال کیلئے ایک کے بجائے 2 نینی مامور ہیں جو ان کی غیر موجوگی میں ان کے بچوں کا خیال رکھتی ہیں،رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کے بچوں کی ایک نینی کو ماہانہ 3 سے 4 لاکھ ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے یہ رقم ماہانہ 6 سے 8 لاکھ بنتی ہے۔

سنی لیون
بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کے 3 بچے ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے اداکارہ نے 2 نینی رکھی ہوئی ہیں، اداکارہ ایک نینی کو ماہانہ 2 لاکھ روپے تنخواہ دیتی ہیں۔