بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

Sep 16, 2024 | 19:06:PM
بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے
کیپشن: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ سربراہ جےیوآئی کی رہائشگاہ پہنچے،مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی کا استقبال کیا،وفد میں خورشید شاہ، نوید قمر، مرتضیٰ وہاب شامل  ہیں،جےیوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود بھی شریک  ہیں،سینیٹر کامران مرتضیٰ، میر عثمان بادینی، مولانا مصباح الدین ملاقات میں شریک ہیں۔بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم پر بات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی کو دن میں 100 بار فون کرنے کے الزام میں شوہرگرفتار