(24 نیوز) لندن کی مقامی عدالت میں بچوں سے ہراسانی اور نازیبا تصاویر بنوانے کے جرم میں مشہور نیوز اینکر ہیو ایڈورڈز کو 10 سال قید کی سزا سنائی جانے کا امکان ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بی بی سی کے معروف اینکر نے واٹس ایپ پر بچوں سے 41 نازیبا تصاویر منگوانے کا اعتراف کیا ۔ان بچوں میں زیادہ تر کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان ہیں جب کہ ایک کی عمر 7 سے 9 کے درمیان تھی۔ اینکر نے ان بچوں سے پیسوں کا لالچ دیکر نازیبا تصاویر بنوائی تھیں۔
63 سالہ برطانوی نیوز اینکر نے رواں برس جولائی میں دسمبر 2020 سے اگست 2021 کے درمیان ان بچوں کی ناشائستہ تصاویر بنانے کے 3 الزامات کو قبول کیا تھا جس پر انھیں کم از کم 10 ماہ یا زیادہ سے زیادہ 12 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ نیوز اینکر نے جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آنے پر رواں برس اپریل میں “طبی بنیادوں” پر بی بی سی سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ ادارہ انھیں پہلے ہی مقدمہ مکمل ہونے تک معطل کرچکا تھا۔