پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ سٹرائیک2اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آئی ایس پی آر کے مطابق مرکز برائے انسداد دہشت گردی پبی میں منعقدکی گئی پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق النگ سٹرائیک2 نامی ایک ہفتے کی مشق 8 ستمبرکو شروع ہوئی تھی جودہشت گردی کیخلاف دونوں افواج کی استعداد کار بڑھانے کی دوسری مشق تھیترجمان پاک فوج کے مطابق مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے تجربے اور تربیت کا تبادلہ کرنا تھا،مشق کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی 17 ڈویژن کے جی سی او تھے،انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بودی ورمین بھی تقریب میں موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں، مشق کے دوران جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محمد ریاض نذیر کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات