قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد منظور

Sep 16, 2024 | 20:46:PM
قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ نے 7 ستمبر کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے دن کو عام تعطیل قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  سینیٹ نے آج متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جس میں 7 ستمبر کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے دن کو ملک بھر میں عام تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ یہ قرارداد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے پارلیمنٹ کی جانب سے 7 ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی یادگاری قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ دن صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن مسلمانوں کی طویل جدوجہد کامیاب ہوئی تھی، اور ایوان بالا حکومت کو تجویز کرتا ہے کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے اور قومی تعطیل دی جائے۔

سینیٹ نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا، اور اس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اس طرح آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا ہے۔