القادر ٹرسٹ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کا بریت کیلئے عدالت سے رجوع

Sep 16, 2024 | 21:03:PM

(24نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹیشنرز کے خلاف ایسا کوئی مواد ریکارڈ پر نہیں جس کی بنیاد پر سزا سنائی جا سکے، میرٹ پر بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور بریت کی درخواست مسترد کر دی ۔

دائر کی گئی درخواست میں ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ احتساب عدالت کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کیا جائے، ہائیکورٹ میں ہی ٹرائل کورٹ میں ٹرائل پروسیڈنگ روکنے کیلئے بھی متفرق درخواست دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بریت کی درخواست پر فیصلے تک احتساب عدالت میں ٹرائل روکا جائے۔

مزیدخبریں