شکیرا کانسرٹ کے دوران نازیبا ویڈیو بنانے پر برہم، اسٹیج چھوڑ کر چلی گئیں

Sep 16, 2024 | 21:05:PM
شکیرا کانسرٹ کے دوران نازیبا ویڈیو بنانے پر برہم، اسٹیج چھوڑ کر چلی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی شہر میامی میں ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ شکیرا کے کانسرٹ کے دوران ایک نازیبا واقعہ پیش آیا، جس پر وہ اس قدر برہم ہوئیں کہ انہوں نے اسٹیج چھوڑ دیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شکیرا اسٹیج پر منی اسکرٹ میں پرفارمنس دے رہی تھیں جب انہوں نے محسوس کیا کہ ہجوم میں موجود لوگ نیچے سے ان کی نازیبا ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس دوران، شکیرا نے اپنی پرفارمنس اچانک روک دی اور اپنے اسکرٹ کو دونوں ہاتھوں سے تھامتے ہوئے مداحوں کی طرف اشارہ کیا کہ انہوں نے ان کی حرکت دیکھ لی ہے۔ شکیرا نے فوری طور پر اسٹیج سے چلی جانے کا فیصلہ کیا، جس سے کانسرٹ میں موجود افراد اور سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا، اور صارفین نے شکیرا کے ساتھ ہونے والی اس نازیبا حرکت کو مایوس کن قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ واقعی مایوس کن رویہ ہے۔ فنکار اسٹیج پر اور آف اسٹیج دونوں طرح احترام کے مستحق ہیں۔ ہر ایک کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔"