سابق سب انسپکٹر کو قتل کرنےوالا ملزم  لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

Sep 16, 2024 | 22:57:PM
سابق سب انسپکٹر کو قتل کرنےوالا ملزم  لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)سابق سب انسپکٹر شاہد اصغر کو اندھا دھند فائرنگ کر کے بےدردی سےقتل کرنے والا ملزم محمد علی لاہور ایئر پورٹ سے گرفتارہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی جمشید عباس تارڑ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی جمشید عباس تارڑ نے کہاکہ ملزم مقتول کا سوتیلا بھائی تھا اور بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم محمد علی کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثارکا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔

ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:18ستمبر کو چاند گرہن، پاکستان میں دیکھا جا سکے گا یا نہیں؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا